<link rel="stylesheet" href="https://cdn.plyr.io/3.7.8/plyr.css" />
Back to CatalogPENپینٹیچوک
پینٹیچوک ·VideoTranslated from English

PEN-09 اسحاق کے باپ جیکب

Read the full text

From the transcript

کیا آپ کبھی ایسے لوگوں سے ملے ہیں جو فریب کاری اور دھوکہ دہی میں اس قدر آگے بڑھ چکے ہوں کہ بظاہر ان کی اصلاح کی کوئی امید ہی باقی نہ رہی ہو؟ ہو سکتا ہے کہ ان کی یہ مکاری اور بددیانتی انہیں فائدہ پہنچاتی ہو—کم از کم کُچھ وقت کے لیے تو ایسا ہی لگتا ہے—اور اکثر یہی کامیابی انہیں مزید بگاڑ دیتی ہے۔ لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ جب خدا ایسے لوگوں کو خاص مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے، تو وہ اس کی پہنچ سے دور نہیں ہوتے۔ خدا ان کی زندگیوں میں سختیاں اور مشکلات لاتا ہے تاکہ انہیں حلیم بنائے اور انہیں ایسے لوگوں کے طور پر ڈھال سکے جو اس کی خدمت کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جن لوگوں تک خدا ان طریقوں سے پہنچتا ہے، وہ دوسروں کے لیے انکساری اور ایمان کے اعلیٰ نمونے بن جاتے ہیں۔

یہ سبق تورات کے اس حصے کے لیے وقف ہے جو بائبل کے ایک نہایت ہی مکار شخص پر توجہ مرکوز کرتا ہے، یعنی " بزرگ یعقوب"۔ لیکن جیسا کہ ہم دیکھیں گے، پیدائش 19:25 سے 1:37 تک کا یہ حصہ نہ صرف یہ ظاہر کرتا ہے کہ یعقوب کتنا فریبی تھا، بلکہ یہ بھی بتاتا ہے کہ خدا نے کس طرح اسے عاجزی سکھائی اور اسے اسرائیل کے سب سے زیادہ قابلِ احترام بزرگوں میں سے ایک بنا دیا۔

دیگر اسباق میں ہم یہ دیکھ چکے ہیں کہ پیدائش کی کتاب کو تین بڑے حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ پہلا حصہ 1:1 سے 9:11 تک کی ابتدائی تاریخ ہے، جہاں موسیٰ نے اس نکتہِ نظر کی وضاحت کی کہ اسرائیل کو موعودہ زمین کی طرف بلائے جانے کی جڑیں دنیا کی ابتدائی تاریخ کے واقعات میں پیوست تھیں۔ دوسرا حصہ 10:11 سے 1:37 تک کے بزرگوں کی ابتدائی تاریخ پر مشتمل ہے۔ اس حصے میں موسیٰ نے واضح کیا کہ موعودہ زمین کے سفر کو ابرہام، اضحاق اور یعقوب کی زندگیوں کے پس منظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ تیسرا حصہ 37:2 سے 50:26 تک بزرگوں کی بعد کی تاریخ ہے، جس میں موسیٰ نے یوسف اور اس کے بھائیوں کی کہانی بیان کی تاکہ ان مسائل کو حل کیا جا سکے جو اسرائیل کے قبائل میں موعودہ زمین کی طرف پیش قدمی کے دوران پیدا ہوئے تھے۔

بزرگ یعقوب کا ریکارڈ دوسرے حصے کا ایک جزو ہے؛ یعنی بزرگوں کی وہ ابتدائی تاریخ جو اسرائیل کے تین معروف بزرگوں ابرہام، اضحاق اور یعقوب سے متعلق ہے۔ اضحاق کی زندگی کے واقعات ابرہام کے ریکارڈ (10:11-18:25) اور یعقوب کے ریکارڈ (19:25-1:37) دونوں میں موجود ہیں۔ چنانچہ اس سبق میں ہماری توجہ اس تقسیم کے دوسرے نصف حصے یعنی یعقوب کی زندگی پر رہے گی۔

بزرگ یعقوب سے متعلق ہمارا یہ سبق دو اہم حصوں میں تقسیم ہو گا۔ پہلے ہم پیدائش کے اس حصے کی ساخت اور مواد کا جائزہ لیں گے۔ پھر ہم ان بڑے موضوعات کودیکھیں گے جن پر موسیٰ نے اپنے اصل قارئین کے لیے زور دیا، اور یہ بھی دیکھیں گے کہ ان موضوعات کا اطلاق موجودہ دور کے مسیحیوں پر کیسے ہوتا ہے۔ آئیے یعقوب کی داستان کی ساخت اور مواد کے مطالعے سے آغاز کریں۔

Continue reading the full transcript