<link rel="stylesheet" href="https://cdn.plyr.io/3.7.8/plyr.css" />
Back to CatalogPENپینٹیچوک
پینٹیچوک ·VideoTranslated from English

PEN-11 خروج کا ایک جائزہ

Read the full text

From the transcript

ہر تنظیم تبدیلیوں سے گزرتی ہے، لیکن یہ تبدیلیاں اس وقت کافی پریشان کن ہو سکتی ہیں جب قیادت ایک نسل سے دوسری نسل کو منتقل ہو رہی ہو۔ جب کسی چرچ کا آخری بانی رکن وفات پا جاتا ہے، یا کسی کاروبار کا بانی ریٹائر ہوتا ہے، تو پیچھے رہ جانے والے ذمہ داروں کو نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چنانچہ، ایک سوال جو تقریباً ہمیشہ سامنے آتا ہے وہ یہ ہے: نئی نسل کو پچھلی نسل کی ترجیحات اور طور طریقوں پر کس حد تک عمل کرنا چاہیے؟

بنی اسرائیل کو کئی لحاظ سے اس سوال کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب وہ موعودہ زمین کی سرحد پر خیمہ زن تھے۔ موسیٰ کی زندگی تیزی سے اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہی تھی، اور اسرائیلیوں کو کئی نئے چیلنجز درپیش تھے۔ اس لیے، انہیں یہ جاننے کی ضرورت تھی کہ انہیں موسیٰ کے قائم کردہ ترجیحات اور طریقوں کی کس حد تک پیروی جاری رکھنی چاہیے۔ کیا انہیں کسی مختلف راستے پر چلنے کی ضرورت ہوگی؟ یا انہیں موسیٰ کے طریقوں پر قائم رہنا چاہیے؟ بائبل کی دوسری کتاب، جسے ہم اب خروج کہتے ہیں، اِن اور اِن جیسے دیگر سوالات کے جواب دینے کے لیے ترتیب دی گئی تھی۔

یہ سبق توریت کے اس حصے پر مبنی ہے جو بائبل کی دوسری کتاب کا احاطہ کرتا ہے۔ ہم نے اسے "خُروج کی کتاب کا جائزہ" کا عنوان دیا ہے۔ اس سبق میں ہم متعدد بنیادی مسائل کا جائزہ لیں گے جو ہمیں اس بات کو گہرائی سے سمجھنے کے لیے تیار کریں گے کہ جب خروج پہلی بار لکھی گئی تھی تو اس کا کیا مطلب تھا اور ہمیں آج اسے اپنی زندگیوں پر کیسے لاگو کرنا چاہیے۔

ہمارا سبق تین اہم حصوں میں تقسیم ہوگا۔ اول، ہم کچھ ابتدائی قابل ِ غور پہلوؤں پر نظر ڈالیں گے جنہیں خروج کا مطالعہ کرتے وقت ہمیں اپنے سامنے رکھنا چاہیے۔ دوم، ہم کتاب کی ساخت اور مواد پر تحقیق کریں گے۔ اور سوم ، ہم خروج کے کچھ بڑے موضوعات کا جائزہ لیں گے۔ آئیے پہلے بہت سےابتدائی پہلوؤں پر نظر ڈالتے ہیں۔

مسیح کے پیروکاروں کے طور پر، ہم بجا طور پر یہ یقین رکھتے ہیں کہ خُروج کی کتاب روح القدس کے الہام کے تحت لکھی گئی تھی، اور یہ خدا کا کلام ہے۔ یہ عقیدہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہمارا واسطہ کسی عام کتاب سے نہیں ہے۔ خروج ایک مقدس تحریر ہے جو خدا نے اپنے لوگوں کو عطا کی۔ چنانچہ، کسی نہ کسی طریقے سے، مسیح کے پیروکاروں کے طور پر، آج میں اور آپ اِس کے اختیار کے تحت ہیں ۔ لیکن اس کے ساتھ ہی، ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ خدا نے یہ کتاب سب سے پہلے ان لوگوں کو دی تھی جو ہزاروں سال پہلے زندہ تھے۔ اس لیے، یہ یقینی بنانا اہم ہے کہ جدید دور میں اس کے اطلاق کتاب کے اس مقصد کے مطابق ہوں جو اس کے لکھے جانے کے وقت تھا۔

Continue reading the full transcript