From the transcript
میرا خیال ہے کہ زندگی میں کبھی نہ کبھی, ہر شخص سے کوئی نہ کوئی چیز ضرور کھو جاتی ہے۔ وہ کوئی کتاب ہوسکتی ہے، یا وہ آپ کے گھر کی چابی ہ سکتی ہےو۔ مجھے آپ کا تو علم نہیں، لیکن جب مجھ سے ایسی کوئی چیز کھوتی ہے تو میں سب سے پہلے اپنے قدموں کے نشانات ڈھونڈتا ہوں۔ یعنی میں اپنے ذہن میں ماضی کی طرف قدم بہ قدم پیچھے جاتا ہوں تاکہ یاد کر سکوں کہ میں نے وہ چیز کہاں رکھی تھی۔ پھر جب میں اپنے قدموں کے نشانات تلاش کر لیتا ہوں، تو میں اپنی غلطی کو احتیاط سے درست کرتا ہوں۔ میں چابیاں واپس اسی میز پر رکھتا ہوں جہاں انہیں ہونا چاہیے، اور کتاب واپس الماری میں رکھتا ہوں۔ کھوئی ہوئی چیز کو تلاش کرنے کے لیے اپنے راستے کو دوبارہ دیکھنا اور پھر اپنی غلطی کو سدھارنا ایک بہترین طریقہ ہے۔
اب، ہم نے اس سبق کا عنوان "جنت کا کھونا اور پانا" رکھا ہے۔ ہماری توجہ پیدائش 4:2 سے 3:3 24 ہوگی، جو باغِ عدن میں آدم اور حوا کے گناہ کی کہانی ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ موسیٰ نے آدم اور حوا کے جنت کھونے کے بارے میں اس لیے لکھا تاکہ بنی اسرائیل کو حوصلہ دے ۔ وہ چاہتا تھا کہ اسرائیلی اپنے قدموں کو دوبارہ دیکھیں اور اُن غلطیوں کو پلٹ دیں جو آدم اور حوا نے باغِ عدن میں کی تھیں۔ بنی اسرائیل صرف اُس صورت میں دوبارہ جنت پانے کی امید رکھ سکتے تھےجب وہ اس کہانی سے سبق سیکھتے ۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ موسیٰ نے اسرائیل کو جو حوصلہ دیا ، وہ آج ہمارے لیے بھی خدا کا پیغام ہے۔ آدم اور حوا کے قدموں کے نشانات کو دیکھ کر آج کے مسیحی بھی حقیقی جنت پا سکتے ہیں۔
پیدائش 2 اور 3 کا ہمارا مطالعہ تین حصوں پر مشتمل ہوگا: اول ، ہم اس اقتباس کی ادبی ساخت کا جائزہ لیں گے۔ دوم، ہم ان ابواب کے اصل معنی پر توجہ دیں گے تاکہ یہ سمجھ سکیں کہ موسیٰ نے انہیں بنی اسرائیل کے لیے اس خاص طریقے سے کیوں لکھا۔ اور سوم، ہم جدید دور میں اس کے اطلاق پر غور کریں گے اور یہ دیکھیں گے کہ عہد نامہِ جدید ہماری زندگیوں میں کلام کے اس حصے کے صحیح استعمال کے لیے ہماری رہنمائی کیسے کرتا ہے۔ آئیے اس حصے کی ادبی ساخت سے آغاز کرتے ہیں۔
اگرچہ پیدائش 2 اور 3 ایک طویل حوالہ ہے اور اس میں بہت سے موضوعات کا ذکر ہے، لیکن درحقیقت یہ ایک ہی کہانی ہے۔ اس اقتباس کو صحیح طور پر سمجھنے کے لیے ہمیں ان دو ابواب کو ایک ادبی اکائی کے طور پر دیکھنا ہوگا۔ پیدائش 2-3 کی ادبی ساخت کے مطالعے میں ہمیں دو اہم باتوں پر توجہ دینی ہوگی: پہلے، ہم اس اقتباس کے بڑے حصوں کا ایک عمومی جائزہ لیں گے؛ اور دپھر ، ہم ان مختلف حصوں کے درمیان موجود خاص توازن یا مشابہت پر بات کریں گے تاکہ ہم اس پیغام کے لبِ لباب کو سمجھ سکیں جو موسیٰ بنی اسرائیل کو دینا چاہتا تھا۔ آئیے پہلے پیدائش 2-3 کی ادبی ساخت کے عمومی جائزے سے شروع کرتے ہیں۔
Continue reading the full transcript