<link rel="stylesheet" href="https://cdn.plyr.io/3.7.8/plyr.css" />
BETA You're previewing the new Nexus — a work in progress.
عطیہ
Back to CatalogPENپینٹیچوک
پینٹیچوک ·VideoTranslated from English

PEN-04 ہنسٹ کی ایک دنیا

Read the full text

From the transcript

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ چھوٹے بچے اکثر کتنی بے خوفی سے خطرناک حالات میں کود پڑتے ہیں؟ وہ دنیا بھر سے بے نیاز ہو کر سڑک کے بیچوں بیچ چلنے لگتے ہیں۔ وہ کسی احتیاط کے بغیر تیز دھار چاقو اٹھا لیتے ہیں۔ اور بعض اوقات تو وہ اجنبیوں کے پاس جا کر ان کا ہاتھ تھام لیتے ہیں اور ان کے ساتھ چل پڑتے ہیں—اس خطرےسے مکمل طور پر بے خبر ہو کر جو دوسرے انسان ان کے لیے پیدا کر سکتے ہیں۔

لیکن ظاہر ہے، بالغ لوگ جانتے ہیں کہ یہ دنیا ہر طرح کی مصیبتوں سے بھری ہوئی ہے۔ قدرتی آفات جان و مال کو تباہ کر دیتی ہیں۔ بیماریاں دکھ دیتی ہیں۔ مشینیں ہمیں نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اور ہم جانتے ہیں کہ شاید سب سے بڑا خطرہ وہ ہے جو دوسرے انسانوں کی طرف سے لاحق ہوتا ہے۔ انسان اپنے ساتھی انسانوں پر حملے، قتل اور جنگ جیسے پرتشدد کام کرتے ہیں۔ اگر ہم انسانی تاریخ سے واقف ہیں، یا صرف موجودہ حالات پر نظر رکھتے ہیں، تو اس بات سے انکار کرنا تقریباً ناممکن ہے کہ انسانوں نے اس دنیا کو تشدد سے بھر دیا ہے۔

ہم نے اس سبق کو " ایک پُرتشدد دنیا" کا عنوان دیا ہے، اور ہم پیدائش 1:4 سے 8:6 تک کا جائزہ لینے جا رہے ہیں جہاں موسیٰ نے ان مصائب اور تشدد کو بیان کیا ہے جو انسانیت کے گناہ میں گرنے کے کچھ ہی عرصہ بعد دنیا میں رونما ہوئے۔ ان ابواب میں، موسیٰ نے بیان کیا کہ کس طرح انسانوں نے دنیا کو تشدد اور ظلم و ستم سے بھرنا شروع کیا، اور اس پر خدا کا ردعمل کیا تھا۔ ہم پیدائش کے اس حصے کے تین پہلوؤں کا جائزہ لیں گے: پہلے، ہم اس مواد کی ادبی ساخت کو دیکھیں گے؛ پھر ہم ان ابواب کے اصل معنی پر توجہ مرکوز کریں گے؛ اور آخر میں ہم اس بات کا جائزہ لیں گے کہ عہد نامہِ جدید ہمیں ان اقتباسات کا اطلاق آج کے دور میں کرنا کیسے سکھاتا ہے۔ آئیے پہلے پیدائش 1:4–8:6 کی ادبی ساخت پر نظر ڈالتے ہیں۔

پیدائش کے یہ ابواب کئی مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں، جن میں کہانیاں اور نسب نامے دونوں شامل ہیں۔ اب، یہ پیچیدگیاں اکثر ہمیں یہ تاثر دیتی ہیں کہ یہ ابواب آپس میں اچھی طرح مربوط نہیں ہیں۔ لیکن جب ہم پیدائش کے اس حصے کا زیادہ باریک بینی سے جائزہ لیتے ہیں، تو ہم دیکھیں گے کہ یہ ایک یکساں مقصد کے ساتھ نہایت احتیاط سے مرتب کردہ ادبی تحریر ہے۔ جب ہم پیدائش 1:4–8:6 کو دیکھتے ہیں، ہمیں معلوم ہو تا ہے کہ یہ حصہ دو اہم حصوں میں تقسیم ہوتا ہے۔ پہلا حصہ 1:4 سے 32:5 پر مشتمل ہے، جسے ہم نے "ابتدائی تشدد اور امید" کا عنوان دیا ہے۔ دوسرا حصہ 1:6-8 پر مشتمل ہے، اور ہم نے اسے "بعد کا تشدد اور امید" کا نام دیا ہے۔

پیدائش 4-5 میں تشدد اور مخلصی کی امید کا ابتدائی منظر نامہ چار حصوں میں تقسیم ہوتا ہے، اور یہ حصے کہانیوں اور نسب ناموں کے دو متوازی سیٹ بناتے ہیں: 1:4-16 ایک کہانی ہے جو 25:4-26 کی دوسری کہانی کے متوازی ہے، اور 17:4-24 ایک نسب نامہ ہے جو 1:5-32 کے دوسرے نسب نامے سے مطابقت رکھتا ہے۔ ہم اس مواد کا جائزہ لینے کے لیے پہلے متعلقہ کہانیوں کے درمیان کچھ تعلقات کو تلاش کریں گے، اور پھر دو نسب ناموں کے درمیان موجود مماثلتوں پر توجہ دیں گے۔

Continue reading the full transcript