<link rel="stylesheet" href="https://cdn.plyr.io/3.7.8/plyr.css" />
BETA You're previewing the new Nexus — a work in progress.
عطیہ
Back to CatalogPENپینٹیچوک
پینٹیچوک ·VideoTranslated from English

PEN-08 ابراہیم کی زندگی: جدید اطلاق

Read the full text

From the transcript

اگر آج کے دور کے لوگ بائبل کے بارے میں کوئی مشکل محسوس کرتے ہیں، تو وہ یہ ہے: یہ تصور کرنا مشکل لگتا ہے کہ ہزاروں سال پہلے لکھی گئی کہانیاں آج بھی ہماری زندگیوں کی رہنمائی کر سکتی ہیں۔ بائبل میں ابرہام کے بیانات کے بارے میں یہ بات بالکل درست معلوم ہوتی ہے۔ ابرہام خود تقریباً چار ہزار سال پہلے زندہ تھا، اور اس کے بارے میں داستانیں قریباً 3600 سال پہلے لکھی گئی تھیں۔ لیکن مسیح کے پیروکاروں کے طور پر، ہم اس حقیقت پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ کہانیاں پاک کلام کا حصہ ہیں۔ اسی لیے یہ جدید دور کے لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند اور ضروری ہیں۔

لیکن اس پختہ یقین کے باوجود یہ سوال اب بھی باقی ہے: ابرہام کی یہ کہانیاں آج ہماری زندگیوں پر کیسے لاگو ہوتی ہیں؟ ہم اس چار ہزار سال کے فاصلے کو کیسے ختم کر سکتے ہیں جو ہمیں ابرہام سے جدا کرتا ہے؟

ہم نے اس سلسلے کا نام 'باپ ابرہام' رکھا ہے، کیونکہ ہم ابرہام کی زندگی کا جائزہ لے رہے ہیں جیسے کہ وہ پیدائش کی کتاب میں نظر آتی ہے۔ یہ سبق اس سلسلے کے تین تعارفی اسباق میں سے تیسرا ہے، اور ہم نے اسے "ابرہام کی زندگی: جدید دور میں اطلاق" کا عنوان دیا ہے۔ اس سبق میں، ہم ابرہام کی زندگی کے ان ابواب سے جدید دور پر اطلاق کرنے کے صحیح طریقے پر توجہ مرکوز کر کے اپنا جائزہ مکمل کریں گے۔ ہمیں ابرہام کی کہانیوں کو اپنی زندگیوں پر کیسے لاگو کرنا چاہیے؟ آج ان کا ہم پر کس طرح کا اثر ہونا چاہیے؟

یہ سمجھنے کے لیے کہ ابرہام کی زندگی ہماری دنیا پر کیسے لاگو ہوتی ہے، ہم دو بنیادی سمتوں میں دیکھیں گے: پہلا، وہ تعلق جو ابرہام اور یسوع کے درمیان موجود ہے، اور دوسرا، وہ تعلق جو بنی اسرائیل کے اصل سامعین اور کلیسیا کے جدید سامعین کے درمیان پایا جاتا ہے۔

ابرہام کی زندگی کے جدید اطلاق کو دیکھنے سے پہلے ہمیں ایک لمحہ کے لیے پچھلے اسباق کا جائزہ لینا چاہیے۔ ہم نے سیکھا ہے کہ ابرہام کی کہانی پانچ متوازن مراحل میں تقسیم ہوتی ہے۔ اول: ابرہام کی زندگی کا آغاز اس کے پس منظر اور ابتدائی تجربات سے ہوتا ہے-(9:12–10:11) دوم: کئی واقعات دیگر اقوام کے نمائندوں کے ساتھ ابرہام کے ابتدائی تعلقات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں -(24:14–10:12) سوم: یہ مرکزی حصہ اس عہد پر مرکوز ہے جو خدا نے ابرہام کے ساتھ کیا تھ -(27:17–1:15) چہارم : یہ حصہ دیگر اقوام کے نمائندوں کے ساتھ ابرہام کے بعد کے تعلقات کی طرف توجہ دلاتا ہے -(34:21–1:18) پنجم : یہ حصہ ابرہام کی نسل اور اس کی موت سے متعلق ہے -(18:25–1:22) یہ پانچوں حصے اس بزرگ کی زندگی کو ایک متوازن نمونے میں پیش کرتے ہیں۔ تیسرا حصہ، جو خدا کے عہد کے بارے میں ہے، ابرہام کی زندگی کے مرکز کے طور پر نظر آتا ہے۔ دوسرا اور چوتھا حصہ ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہیں کیونکہ دونوں دیگر اقوام کے ساتھ ابرہام کے تعلقات پر توجہ دیتے ہیں۔ اور پہلا اور آخری حصہ ایک دوسرے سے مطابقت رکھتے ہیں کیونکہ وہ ابرہام کی زندگی کو شروع اور ختم کرتے ہیں۔ یہ حصے ماضی سے لے کر مستقبل تک اس کے خاندانی سلسلے کا پتہ دیتے ہیں۔ ابرہام کی زندگی کی بنیادی ساخت کے علاوہ، ہم نے پچھلے اسباق میں یہ بھی دیکھا کہ موسیٰ نے ابرہام کی زندگی ایک خاص مقصد کے تحت لکھی تھی۔ موسیٰ نے ابرہام کے بارے میں اس لیے لکھا تاکہ اسرائیل کو سکھا سکے کہ انہیں مصر کیوں اور کیسے چھوڑنا تھا اور موعودہ زمین کی فتح کی طرف اپنا سفر کیسے جاری رکھنا تھا۔ دوسرے لفظوں میں، ابرہام میں اپنی زندگیوں کا تاریخی پس منظر دیکھ کر، اور اس کی کہانیوں میں پیروی کرنے یا مسترد کرنے کے نمونے پا کر، اسرائیلی اپنے لیے خدا کے مقصد کو سمجھ سکتے تھے۔ موسیٰ کے پیچھے چلنے والے یہ لوگ دیکھ سکتے تھے کہ ابرہام کی زندگی نے کس طرح ان کی اپنی زندگیوں کا پیش خیمہ فراہم کیا تھا۔ پچھلے اسباق کے اس جائزے کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اب ہم جدید دور میں ابرہام کی زندگی کے اطلاق کی طرف مڑنے کے لیے تیار ہیں۔

Continue reading the full transcript