From the transcript
بڑی وراثت والے خاندانوں میں بہن بھائی اکثر اس بات پر ایک دوسرے کے ساتھ کشمکش کرتے ہیں کہ سب سے بڑا حصہ کسے ملے گا۔ جب ورثہ ایک نسل سے دوسری نسل کو منتقل کرنے کا وقت آتا ہے، تو وہ بھائی اور بہنیں بھی جو کبھی ایک دوسرے سے گہرا پیار کرتے تھے، اس قدر تقسیم ہو سکتے ہیں کہ صرف خدا ہی محبت کے ان بندھنوں کو دوبارہ قائم کر سکتا ہے۔ پیدائش کی کتاب ہمیں سکھاتی ہے کہ اسرائیل کے بزرگوں، یوسف اور اس کے بھائیوں کے خاندان کا بھی یہی حال تھا۔ اپنے باپ، یعقوب کے ورثے پر ان کی دشمنی اس قدر تلخ ہو گئی تھی کہ اسے حل کرنا ناممکن معلوم ہوتا تھا۔ لیکن جیسا کہ ہم اس سبق میں دیکھیں گے، خدا نے یوسف اور اس کے بھائیوں میں صلح کروا دی اور ان کے درمیان محبت کے بندھن دوبارہ استوار کر دیے۔ اس حل نے پورے عہد نامہ قدیم میں اسرائیل کے بارہ قبیلوں کے درمیان تعلقات کے لیے ایک راستہ متعین کر دیا۔ اور یہ آج بھی مسیح کے پیروکاروں کے درمیان تعلقات کی رہنمائی کرتا ہے۔
توریت پر یہ سبق پیدائش کی کتاب کے اس حصے کے لیے وقف ہے جو "یوسف اور اس کے بھائیوں" سے متعلق ہے۔ ہم پیدائش 2:37–26:50 کا تفصیل سے جائزہ لیں گے ۔ یہ یوسف کے اپنے بھائیوں کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی کہانی ہے، ۔ اپنے اصل موضوع کی طرف مڑنے سے پہلے، پیدائش کی کتاب کے بنیادی مواد پر نظر ڈالنا مددگار ثابت ہوگا۔ دیگر اسباق میں، ہم نے دیکھا ہے کہ پیدائش کی کتاب تین اہم حصوں میں تقسیم ہوتی ہے۔ ہر حصہ خاص طور پر موسیٰ کے اصل اسرائیلی قارئین کو مخاطب کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔ پہلا حصہ قدیم تاریخ (Primeval History) سے متعلق ہے، جو پیدائش 1:1–9:11 میں ملتی ہے۔ اس حصے میں، موسیٰ نے اسرائیلیوں کو دکھایا کہ ملکِ کنعان کے لیے ان کی بلاہٹ دنیا کی قدیم ترین تاریخ میں خدا کے کاموں سے قائم ہوئی تھی۔ دوسرا حصہ پیدائش 10:11–1:37 میں بزرگوں کی ابتدائی تاریخ کو بیان کرتا ہے۔ یہاں، موسیٰ نے اس نکتہِ نظر کو واضح کیا کہ کس طرح ابرہام، اضحاق اور یعقوب کی زندگیوں نے ان مسائل پر بات کی جن کا سامنا اسرائیلیوں کو موعودہ زمین کے راستے میں تھا۔ اور تیسرا حصہ، بزرگوں کی بعد کی تاریخ، جو پیدائش 2:37–26:50 میں ہے، یوسف اور اس کے بھائیوں کی کہانی بیان کرتا ہے۔ ہمارا سبق پیدائش کے اسی آخری حصے پر توجہ مرکوز کرے گا۔
جیسا کہ ہم دیکھیں گے، پیدائش کے اس حصے میں موسیٰ کے مقصد میں اس کے اصل قارئین کے لیے بہت سے اسباق شامل تھے۔ لیکن عمومی طور پر:
یوسف اور اس کے بھائیوں کی کہانی نے اسرائیل کے قبیلوں کو سکھایا کہ جب وہ موعودہ زمین کی فتح اور آباد کاری کریں تو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کیسے رہنا ہے۔
Continue reading the full transcript
